اب تک کتنے افغان شہری پاکستان چھوڑ کر جا چکے ہیں؟ اعداد و شمار جاری

5afghannshehhriwapasjjjachuky.png

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے,پاکستان چھوڑ کر جانے والے افغان باشندوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے, سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جولائی سے 17 اگست تک مزید 32 ہزار 200 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 674 گاڑیوں میں 732 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ,سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 17 اگست 2024 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 91 ہزار 853 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، قابل اطمینان بات یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاجاری ہے۔

ستمبر 2023 میں وزارت داخلہ کی طرف سے ایک محکمانہ دستاویز ”غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا منصوبہ“ کے عنوان سے جاری کیا گیا تھا، جس میں افغان مہاجرین کی مرحلہ وار وطن واپسی کی حکومتی پالیسی کو واضح کیا گیا تھا.
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
افغانوں کے پچھواڑے پر لات مار کر دو قومی نظریے سمیت انہیں پاکستان سے دھتکار دھتکار کر نکالا جارہا ہے۔ نہایت خوش آئند عمل ہے۔۔
 

Back
Top