
مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک کی والدہ کو اپنے داماد کی وفات کے بعد امید ہے کہ اب ان کی پیچھے بچنے والی تمام تر جائیداد ان کی بیٹی ہی کی ہے۔
دانیہ ملک کی والدہ کی جانب سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا گیا ہے کہ اُن کے داماد عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی پہلی دو بیویوں اور بچوں کو اُن کا حصہ دے چکے ہیں، اُن کا حق ادا کر چکے ہیں۔
انہوں نے واضح کہا کہ اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہے۔ اس میں پہلی بیگمات یا ان میں سے ہونے والے بچوں کا کچھ نہیں ہے۔ میرا داماد عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ بات کہہ چکا ہے کہ "دانیہ ملک میری بیوی ہے، میں اپنی ساری جائیداد اب اسے دوں گا"۔
دانیہ ملک کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے عدالت میں کسی قسم کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کیا ہے، بس تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا، اُس پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت کی وفات ہو گئی، میری بچی دانیہ عامر لیاقت کی بیوہ ہے‘۔
واضح رہے کہ دانیہ ملک چونکہ آج کل اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد عدت میں ہیں، سوشل میڈیا پر اُن کی غیر موجودگی میں دانیہ ملک کی والدہ انٹرویوز دے رہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ami-1111j1.jpg