
جامعہ کراچی میں 20 روز قبل خودکش دھماکے کے بعد پاکستان بھر میں چینی زبان پڑھانے والےچینی اساتذہ پاکستان چھوڑ کر واپس چین چلے گئے ہیں. جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور این ای ڈی یونیورسٹی میں چینی زبان کی تعلیم دینے والے 11چینی اساتذہ اتوار کی دوپہر 2بجے جامعہ این ای ڈی سے اچانک وطن واپس چلے گئے۔
اس صورتحال پر تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی زبان سکھانے والے پانچ کنفیوشش سنٹر تھے ۔ پانچوں بند کر دئیے گئے ، عملہ چین واپس ۔ جب سے چین پاکستان دوستی کا آغاز ہوا ہے یہ پہلا منفی فیصلہ ہوا ہے ۔ اب بھی کسی کو یقین نہیں آتا کہ ہمیں امریکہ کے ہاتھوں بیچ دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1525901188121907200
علاوہ ازیں یہ بھی اطلاع ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ بھی چین روانہ ہوگئے ہیں اب پاکستانی طلبہ کو چینی زبان پڑھانے کے لئے آن لائن کلاسز اور امتحانات کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جامعہ کراچی میں چینی زبان سیکھانے کے لیے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ 2013 میں قائم ہوا تھا اور یہ 9واں سال تھا جبکہ بی ایس پروگرام کے پہلے بیچ کو داخلہ دیا گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ این ای ڈی یونیورسٹی نے اپنے تمام ڈسپلن میں چینی زبان کی تدریس 2 سیمسٹر کے لیے لازمی کردی تھی اور این ای ڈی یونیورسٹی میں ہر سیمسٹر میں بیک وقت ڈھائی ہزار کے قریب طلبہ چینی زبان پڑھتے تھے۔
جامعہ کراچی میں چینی زبان سیکھانے کے لیے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کے دور میں 2013میں قائم ہوا تھا اور چینی زبان پڑھانے کے لئے چینی اساتذہ کو جامعہ کراچی میں رہائش دی گئی تھی لیکن 20 روز قبل کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر خود کش حملے میں 3 چینی اساتذہ اور ایک پاکستانی ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد تمام چینی اساتذہ جامعہ این ای ڈی یونیورسٹی منتقل ہوگئے تھے انہیں وہاں سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا تھا۔
پاکستان میں تمام کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کام کر رہے ہیں کسی کو بند نہیں کیا گیا، کلچرل قونصلرچینی سفارت خانہ ژانگ ہیکنگ
کنفیوشس انسٹی ٹیوٹس کی تدریسی سرگرمیوں کی انجام دہی آن لائن یا آف لائن طریقے سے جاری ہے۔کلچرل قونصلرچینی سفارت خانہ
https://twitter.com/x/status/1526537611157946369
پاکستان کے متعلقہ محکموں سے بات چیت کے بعد چند چینی اساتذہ موسم گرما کی تعطیلات کے لیے چین گئے ہیں، ژانگ ہیکنگ
چینی زبان سکھانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، چینی سفارت خانے کے اہم بیان

All Confucius Institutes are operational in Pakistan: Chinese envoy
ISLAMABAD: All the Confucius Institutes in Pakistan were operational and had not been shut down, said Zhang Heqing, Cultural Counsellor at the Chinese embassy in Islamabad.The Chinese diplomat on...

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maqbool-jan-china-smp.jpg
Last edited: