zain10
Senator (1k+ posts)
ابھے نندن کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے پر زور : بھارت
بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھے نندن کی بہادری کے قصے کو ہماری آنے والی نسلوں تک کو معلوم ہونا چاہیے ‘۔
گووند سنگھ کا کہناتھا کہ یہ حکومت فیصلہ کرے گی کہ کب اس واقعے کو نصاب کا حصہ بنانا ہے اور کس جماعت میں پڑھانا ہے۔
اس سے قبل گووند سنگھ پلوامہ واقعے کو بھی نصاب میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکےہیں۔
واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھےجس کے بعد بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کیلیے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت: ابھے نندن کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے پر زور
بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی پائلٹ ابھے نندن...

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/u4QcFgW.jpg