
ایف 16 طیارہ گرانے کے بھارتی دعوے بے بنیاد ہیں،دفتر خارجہ
پاکستان نے بھارت کی جانب سے فروری دو ہزار انیس میں ایف سولا طیارہ گرانے کے دعوے کو بے بنیاد من گھڑت اور جھوٹا قرار دے دیا، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا بھارتی دعوے کی تردید کردی اور کہا کہ بھارت کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے شرمندگی چھپانے کیلیے اپنے ناکام پائلٹ ابھی نندن کو اعزاز دیا، امریکی حکام اور عالمی ماہرین پاکستانی طیارہ تباہ نہ ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں ، بھارتی فضائیہ کو اس روز مکمل طور پر شکست کا سامنا ہوا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کہتے ہیں اپنی عوام کے شانے خفت اور شرمندگی مٹانے کے لیے مسلسل جھوٹ اور پروپیگینڈے کا سہارا لیا جا رہا ہے،مارگرائے جانے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو اعزاز دیتے وقت پڑھا جانے والا تعارف بھارتی جعلسازی اورفرضی قصے کہانیوں کی ایک بہترین مثال ہے، جس کا مقصد اپنے عوام کو خوش کرنا اور اپنی ہزیمت و رسوائی کو چھپانا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ایف 16 کی تعداد دیکھنے کے بعد عالمی ماہرین اور امریکی حکام پہلے ہی یہ تصدیق کرچکے ہیں اس روز پاکستان کا ایف16 مارنہیں گرایا گیاتھا، پوری طرح سے پہلے ہی بے نقاب ہوجانے والے ایک جھوٹ کو پھیلانے پر بضد ہے یہ ایک مضحکہ خیز عمل ہے۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ خیالی کارنامے پر بہادری کا فوجی اعزاز دینا فوجی اقدار کے ہر معیار کے منافی ہے،27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ نے دن کے اجالے میں شجاعت وبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بھارتی طیارے مارگرائے تھے جس میں بھارت کا اڑتا تابوت مگ ٹوئنٹی ون بھی شامل ہے،طیارے سے باہر چھلانگ لگانے والے پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان نے گرفتار کرلیاتھا،اور بعد میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت رہا کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pakistan-fo.jpg
Last edited by a moderator: