
گلوکار ابرار الحق نے بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروٖڈکشن ہاؤس دھرما پر ان کی اجازت کے بغیر ماضی کا گانا 'نچ پنجابن' اپنی نئی فلم جگ جگ جیو میں استعمال کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
دھرما پروڈکشن نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا نچ پنجابن چوری کر کے استعمال کیا گیا ہے۔
تاہم بعد ازاں ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ "میں نے اپنا گانا "نچ پنجابن" کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں"۔
https://twitter.com/x/status/1528348810786787328
انہوں نے مزید لکھا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جا رہا ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1528307801948590081
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے متعدد گانوں کو بالی ووڈ اپنی فلموں کو سپر ہٹ بنانے کیلئے چوری کرتا ہے۔ کچھ روز پہلے حدیقہ کیانی کے گانے بوہے باریاں کی چوری کا معاملہ سامنے آیا تھا جب کہ اس سے قبل جوبن نوٹیال نے بھی پاکستانی گانا دل غلطی کر بیٹھا ہے کو چوری کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jug-jug-geo-karan-jhrrrr.jpg