
اسلام آباد میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی پولیس کے افسران کے مابین ہوئی تلخ کلامی پر صحافی مبشر زیدی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی کوئی کیسے کسی کو احتجاج سے روک سکتا ہے؟ انگلیاں تو پھر اٹھیں گی۔
مذکورہ معاملے اینکر پرسن منیب فاروق نے تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پولیس افسر کو کہہ رہے ہیں "اپنے دائرے میں رہو" یہ پولیس افسر ریاست پاکستان کا ملازم ہے اور اپنی ڈیوٹی کر رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1572784546248015872
منیب فاروق نے کہا کہ یہ آپ کا مرید یا مزارع نہیں ہے، شکر کریں کہ وہ آپ کی بدزبانی اور رعونت کو برداشت کر رہا ہے۔ اگر کوئی سر پھرا ہوتا تو آپ کی لفظی عزت افزائی کرنے میں منٹ تو دو ہی لگنے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1572621138404212737
جس پر مبشرزیدی نے کہا کہ منیب آپ خود وکیل ہیں کیا کسی کو احتجاج میں شرکت سے روکنا خلاف قانون نہیں؟ شاہ محمود نے جو کیا کیا آپ اور میں وہ نا کرتے اگر ہمیں روکا جاتا؟ میں قریشی صاحب کا ناقد تھا اور رہوں گا پر بحیثیت پاکستانی آپ کیسے کسی کو روک سکتے ہیں؟ انگلیاں تو پھر اٹھیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mubashar-zaidi-ddr.jpg