
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو شیریں مزاری کی بیٹی کو بھانجی کہنا مہنگا پڑگیا ہے، ایمان مزاری نے شہباز گل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آپ سے رشتہ ایسا ہے کہ آپ کو کیا جواب دیں۔
https://twitter.com/x/status/1451588006553530369
ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے اس ردعمل پر ایمان مزاری نے انہیں کرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کے اردگر جو لو گ موجود ہیں وہ ان کا انتخاب ہے اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ آپ کی بھانجی نہیں ہوں ۔
https://twitter.com/x/status/1451596760611229697
انہوں نے مزید کہا کہ آگر میری بات کا آپ کے پاس جواب ہے تو ضرور دیں اپنے ٹرولز کی طرح "ماما ماما" والا منجن مت بیچیں۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری ٹویٹر پر اکثر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں شہباز گل کو تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے بلکہ اپنی کارکردگی دکھا رہے ھوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، میڈیا پر بے شمار قدغنیں لگائیں اور اپوزیشن کو ہراساں کیا ان کے پاس مذہب کے پیچھے چھپنے کے سوا اور کیا راستہ رہ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1451507149440524289
ان کے اس بیان پر جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ آپ ہیں تو ہماری بھانجی لیکن آپکا منجن بکتا ہے اپنی والدہ کے ارد گرد موجود لوگوں کو برا بھلا کہنے ہیں۔ آپ سے رشتہ ایسا ہے کہ آپکو کیا جواب دیا جائے۔ بیٹا دبا کے رکھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4gilliman.jpg