
ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، اس دوران پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں مکس آٹے کا 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2200 روپے ہوگئی ہے، آٹا ڈیلرز کا موقف ہے کہ گندم کے ذخیرہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے، سبزیوں میں آلو ، پیاز، ٹماٹر، ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں آلو 10 روپے اضافے کے بعد 90 روپے، پیاز 100 روپے، ٹماٹر 38 روپے اضافے کے بعد 168 روپے، ادرک 692 روپے ، ہر مرچ 92 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
اسی طرح لاہور گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جاب سے جاری کردہ سبزی اور پھلو کے سرکاری ریٹوں میں آلو کی قیمت 80 روپے، پیاز کی قیمت 110 روپے اور ٹماٹر کی قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخوں کے مطابق ادرک 650 روپے کلو، ہری مرچ 90 روپے، کھیرا 60 روپے، لہسن دیسی 285 روپے، بینگن 65 روپے، میتھی 120 روپے ، لیموں دیسی 330 روپے، کریلا 80 روپے اور شلجم 70 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
سرکاری نرخوں میں پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد کالا کلو سیب 325 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ فالسہ اور آڑو 190 روپے کلو،سندھڑی آم 150 روپے، انوررٹول آم 170 روپے، دوسہری 160 روپے، آلو بخارا 175 روپے کلو، اول درجہ کیلا 130 روپے درج فروخت ہورہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13mehnagaiskskks.png