
آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے بہیمانہ تشدد سےجاں بحق ہو گئی، ملزمان مردہ حالت میں بچی کو گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پتوکی کی رہائشی 8 سالہ مصباح گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی جس کو مالکان نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق ہو گئی۔
بچی کے والدین کے مطابق بچی گوجرانوالہ میں محمد عثمان نامی شخص کےگھرکام کرتی تھی، مالکان تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مردہ حالت میں بچی کو گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے، مصباح کے جسم پرتشدد کے نشانات ہیں اور اسے قتل کیا گیا ہے۔
بچی کے والدین کی جانب سے ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بچی کی ہلاکت کے واقعہ کا کل نوٹس لیا جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/domesi11.jpg