
وفاقی بورڈ آف ریونیو نے آئندہ ماہ سے آٹا،دال، چینی،چاول اور مصالحوں پر18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے کااعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کی جانب سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں کیا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کے علاوہ نمائندہ انڈسٹری شیخ وقار نے بھی شرکت کی، اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال سے پروسیسڈ اور پیکڈ آٹے، دال، چاول، چینی اور مصالحوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔
انہوں نےواضح کیا کہ جی ایس ٹی صرف پیکنگ والی اشیاء پر عائد کیا جائے گا کھلی اشیاء پر یہ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا،لوکل پروسیسڈ دودھ پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے، یہ وہ فارمولا دودھ ہے جو غریب مائیں اور بچے استعمال نہیں کرتے، فارمولا دودھ پر عائد 8 فیصد جی ایس ٹی میں کمی کی سفارش بی کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دودھ کی کمپنیاں2 برس میں متعدد بار قیمتیں بڑھاچکی ہیں مگر یہ حکومت کو کچھ بھی دینے کوتیار نہیں ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹرز بھی ٹیکس نیٹ میں آنے کو تیار نہیں ہیں، درآمدی دودھ مقامی دودھ سےدوگنا قیمت پر فروخت ہوتا ہے، اگر ہم 18 فیصد سیلز ٹیکس چھوڑدیتے ہیں تو کمپنیاں بھی اپنی قیمت میں 18 فیصد کی کمی کا اعلان کرے۔
https://twitter.com/x/status/1801988204373188817
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14atksjjsjalksksl.png
Last edited by a moderator: