
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پولینڈ سے پاکستان آنے والی 83 سالہ خاتون نے اپنے سے 55 سال چھوٹے نوجوان سے شادی کرلی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ بابرا کی حافظ آباد کے رہائشی28 سالہ حافظ ندیم سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوگئی، دونوں کے درمیان محبت کا یہ پودہ بھی وقت گزرنے کے ساتھ تناور درخت کی شکل اختیار کرگیا ۔
محبت شدید ہونے کے بعد بابرا نے ندیم سے شادی کرنے کیلئے اپنے ملک کو چھوڑا اورتمام مشکلات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ندیم کے پاس پاکستان پہنچ گئی۔
حافظ ندیم نے بھی انہیں پاکستان پہنچنے پر مایوس نہیں کیا بلکہ اپنی پہلے سے ہوئی منگنی کو توڑ کر بابرا کو مسلمان کرکے ان سے شادی کرلی، مسلمان ہونے کے بعد بابرا نے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔
حافظ ندیم نے اس واقعے کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ میں نے یہ شادی خالص اپنی محبت کی وجہ سے کی اس کے پیچھے گرین کارڈ یا پولینڈ کی شہریت نہیں ہے، میرے دل میں ایسی کوئی لالچ نہیں ہے
https://twitter.com/x/status/1460592072059240449
حافظ آباد کے رہائشی ندیم نے کہا کہ میری بیوی کو اردو سمجھ نہیں آتی ان سے گفتگو کیلئے میں گوگل ٹرانسلیٹر کا سہارا لیتا ہوں ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11sadibariaurt.jpg