آل پاکستان سیمنٹ ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

flah11i1.jpg


آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کل ملک میں ہڑتال کااعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہےجس میں بے جا ٹیکسز کی وجہ سے آج رات 12 بجے سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج رات 12 بجے سے تمام ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز فیکٹریوں سے سیمنٹ کی سپلائی نہیں اٹھائیں گے، بھاری ٹیکسز کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ وفاقی بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سیمنٹ ڈیلرز کو پوائنٹ آف سیلز کے نام پر ہراساں کیا جارہا ہے اسی وجہ سے ہڑتال پر جارہےہیں۔
 

Back
Top