آلودہ پانی لاکھوں انسانوں کی موت کی وجہ

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
پاکستان میں آلودہ پانی لاکھوں انسانوں کی موت کی وجہ بن گیا


ویب ڈیسک

11150172_437643156394868_8804386239751894235_n.jpg

آبادی کے پھیلاؤ اور بنیادی سہو لتوں کے فقدان نے پاکستان میں انسانی صحت پر سوالیہ نشان لگادیا ہے.فوٹو:فائل

کراچی: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم صحت منایا جارہا ہے لیکن صورت حال یہ ہے کہ وطن عزیز میں ہر سال لاکھوں افراد صرف آلودہ پانی پینے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ہر سال 7 اپریل کو دنیا بھر میں صحت کا دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں کو ایسے آسان طریقوں سے آگاہ کرنا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے صحت مند غذا تک رسائی ممکن ہوسکے۔ آبادی کے پھیلاؤ اور بنیادی سہولیات کے فقدان نے پاکستان میں انسانی صحت پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ آلودہ پانی کا استعمال اور غیر معیاری خوراک پاکستان میں صحت کے مسائل کو جنم دینے کا ایک بنیادی سبب ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کے مطابق پاکستان میں مضر صحت کھانے اور پانی کے باعث معدے اور چھوٹی آنت کی سوزش کی بیماری سب سے زیادہ پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ ڈائریا، ہیپاٹائٹس اے اور ٹائیفائڈ جیسی بیماریوں میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں محض آلودہ پانی کی وجہ سے ہر سال 30 لاکھ افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں لاکھوں بروقت علاج نہ ہونے پر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ارباب اختیار اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ عوام تک مضر اثرات سے پاک غذا کی پہنچ کو یقینی بنائے۔

 
Last edited by a moderator:

Back
Top