آصف علی سے متعلق بیان،صارف کےکمنٹ پر شہباز شریف کا دلچسپ جواب

15shahbaz.jpg

شہباز شریف نے گزشتہ روز آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ٹیم کی جیت پر کی گئی ایک پوسٹ کے کمنٹ پر صارف کو دلچسپ جواب دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کی شاندار فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جیت اور گارنٹڈ انٹرٹینمنٹ ، پاکستان کے برابر ہے، قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔

https://twitter.com/x/status/1454140334011727875
شہباز شریف کی ٹویٹ پر ان کے مداحوں ، ووٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرنا شروع کردیئے، انہیں کمنٹس کے درمیان ایک کمنٹ اطہر ستی نامی صارف کا بھی تھا جس کے کمنٹ پر شہباز شریف جواب دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

اطہر ستی نے شہباز شریف کے بیان پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور میں آصف علی کے نام کا ایک انڈر پاس بنتا دیکھ رہا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1454142176712175616
شہباز شریف نے اطہر ستی کے اس دلچسپ تبصرے پر جواب دیا اور کہا کہ آصف علی کی شاٹس ویسے فلائی اوور والی ہی تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1454142891270541320
شہباز شریف نے اطہر ستی کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کی اصلاح بھی کرنے کی کوشش کر ڈالی کہ انڈر پاس زمین کے نیچے ہوتا ہے آصف علی کی شاٹس زمین سے اوپر تھیں تو یہ ان کی مناسبت فلائی اوور سے بنتی ہے۔

شہباز شریف کے اس جواب پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے بھی طنز کیا اور کہا کہ شاٹس کونسے ہنی برج جیسی تھیں؟۔

https://twitter.com/x/status/1454161730460962821
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
لگتا ہے، مسخرہ اعلیٰ اپنے کینسر، اور کمر کے درد سے آرام پاکر " ویاگرا پھانکنے"، اور کرکٹ دیکھنے میں مشغول ہے
اچھّا ویلا کیا ھے کپتان نے، اِس مسخرے کو ۔ ۔ ۔
 

Back
Top