آصف زرداری بے نظیر کی برسی پر لاڑکانہ کی بجائے اسلام آباد میں کیاکررہے ہیں؟

zardari-benazir-barsi-m111.jpg


بے نظیر کی برسی کے موقع پر آصف زرداری گڑھی خدابخش میں ہونے کی بجائے اسلام آباد میں کیا کررہے ہیں؟ اہم سوالات اٹھ گئے

آج 27 دسمبر ہے ،شہید بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی ہے۔ آج سے 14 برس پہلے لیاقت باغ میں انتخابی مہم کے دوران ایک دہشتگردی کے نیتجے میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو جان سے گئی تھیں لیکن آج آصف زرداری اپنی اہلیہ کی برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش کی بجائے اسلام آباد میں ہیں۔

آصف علی زرداری کی اسلام آباد آمد کو خاصا معنی خیز اور اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ وہ اپنی شریک حیات کی برسی کے موقعہ پر ہونے والے اجتماع میں بھی شرکت نہیں کریں گے اور اسلام آباد میں ہی کچھ دن قیام کریں گے۔ممکن ہے کہ آصف زرداری برسی کی تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کریں۔

ایک اخبار کے مطابق آصف زرداری کے اسلام آباد آنے کا مقصد سپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ تحاریکِ عدم اعتماد پربھی حکمت عملی پر مشاورت کرنا، حکومت کو ٹف ٹائم دینا ہے ۔

برسی میں شرکت کی بجائے آصف زرداری کی اسلام آباد موجودگی کو سلیم صافی اور دیگر صحافی نے خاصا معنی خیز قراردے رہے ہیں۔ اس پر جنگ جیو کے صحافی سلیم صحافی کا کہنا ہے کہ آج محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی ہے لیکن آصف علی زرداری پراسرار اور خفیہ دورے پر اسلام آباد آئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1475192361789493249
ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پارٹی رہنماوں کو بھی معلوم نہیں۔ سمجھ تو گئے ہوں گے کہ عمران خان کیوں پریشان ہے۔

کچھ حلقوں کے مطابق بے نظیر کی برسی پر آصف زرداری کی اسلام آباد موجودگی انکی سیاسی چال ہوسکتی ہے اور اس سے وہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ انکے مقتدرحلقوں سے رابطے ہیں اور اس سلسلے میں وہ اسلام آباد میں مصروف ہیں۔

کچھ روز قبل ہی انصارعباسی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ آصف زرداری کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے

انصارعباسی کے مطابق عسکری ذریعے نے کہا تھا کہ آصف زرداری کو چاہئے کہ وہ اُس شخص کا نام بتائیں جس نے ان سے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ملاقات کرکے مستقبل کے سیٹ اپ کے حوالے سے مدد مانگی ہے۔ عسکری ذریعے نے آصف زرداری کے بیانات پر اظہارافسوس بھی کیا تھا اور اسے افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ قراردیا تھا۔

آصف زرداری کے ڈیل کا تاثر دینے پر یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ آصف زرداری ان خبروں کی وجہ سے متحرک ہوئے ہیں کہ نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ کی ڈیل ہونے جارہی ہے اور وہ اس ڈیل کو خراب کرنے یا اپنا حصہ وصول کرنے کیلئے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں جیسے مقتدر حلقے ان سے رابطے میں ہیں۔

جنگ جیو کے صحافی فاروق اقدس نے اپنے آج کے آرٹیکل میں دعویٰ کیا ہے کہ جے یو آئی کے ذرائع اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کر رہے لیکن گزشتہ دنوں زرداری کے ایک ’’پیغامبر‘‘ نے کراچی میں فضل الرحمان سے ایک تقریب میں شرکت کے دوران ملاقات کی تھی اور دونوں شخصیات کی ملاقات کیلئے وقت اور مقام کا تعین بھی کیا گیا تھا۔

یہ امربھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ جب آصف زرداری متحرک ہوتے ہیں تو بلاول بھٹوزرداری پیچھے چلاتے ہیں اور انکے فعال ہونے کی وجہ سےبلاول کی سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہیں اور کافی دنوں سے بلاول سیاسی منظر سے غائب ہیں۔

دوسری جانبسابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اقتدار میں آنے کی پیشگوئی کردی۔
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
سلیم صافی اگر صبح اٹھ کر اپنی شلوار بھی گیلی محسوس کرے تو بڑی معنی خیز نظروں وزیر اعظم ہاؤس کی طرف دیکھتا ہے
??
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)

آصف زرداری بے نظیر کی برسی پر لاڑکانہ کی بجائے اسلام آباد میں کیاکررہے ہیں؟​

Ayan Ali k sath Ayashi kr rhy hain aur kya ?
 

Back
Top