آصف زرداری اور مولانا نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی تجویز دیدی

pervqn1h11.jpg

پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف نے پنجا ب میں عدم اعتماد کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی تجویز دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر راضی نہیں ہے، ن لیگ کو خدشہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی صورت میں پرویز الٰہی ن لیگ کو نقصان پہنچاسکتے ہیں کیونکہ ن لیگ کئی ارکان ایسے ہیں جو ماضی میں مسلم لیگ ق کا حصہ رہے ہیں اور انکے پرویزالٰہی سے آج بھی تعلقات ہیں۔

خبررساں ادارے جنگ کی نشر کردہ رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ف اور پیپلزپارٹی نے یہ تجویز دے کر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ کو اس حوالے سے قائل کرنے کی کوشش بھی کی۔

دونوں جماعتوں کی جانب سے دی گئی تجویز بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ق لیگ کو وزارت اعلی کا عہدہ دینے کے بدلے میں وفاق میں ق لیگ اپوزیشن کا ساتھ دے گی، ن لیگ نے اس تجویز کے حوالے سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کو حتمی فیصلے کا اختیار دیدیا ہے۔

ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات اور اس تجویز پر مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کو اس ساری صورتحال پر اعتماد میں لیا اور دیگر آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اس وقت اپوزیشن کی تمام جماعتیں سر جوڑ کر حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے کوششیں کررہی ہیں ، اس حوالے سے ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پنجاب اور وفاق میں حکومتوں کے قیام پر مشاورت جاری ہے۔

پیپلزپارٹی پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کے بعد پرویز الہیٰ کو وزارت اعلی اور وفاق میں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز دے رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے عدم اعتماد کے فورا بعد ملک میں کیئر ٹیکر سیٹ قائم کرکے عام انتخابات کروانے اور نئی حکومت کی تشکیل پر زور دیا جارہا ہے ۔
 
Dr Adam

President (40k+ posts)

ان سارے جوکروں کے خیال میں یہ ملک نہیں ہے بلکہ کوئی ریوڑیاں ہیں جو آپس میں تقسیم کر لیں

خبیثو! اپنی چوریوں کا پہلے حساب دو، پیسے واپس کرو، الله سے توبہ کرو اور قوم سے اپنی ڈکیتیوں کی معافی مانگو پھر جا کر انسانوں کی طرح الیکشن لڑو اور قوم کی طرف سے نتائج کا انتظار کرو . اگر وہ تم پر اعتبار کر لیں تو ٹھیک ورنہ جس ملک میں بھی جا کر گوشہ نشینی اختیار کرنی ہے اپنی منحوس اولادوں کو لے کر وہاں کی راہ لو . جان چھوڑو اس ملک کی
 
MADdoo

Minister (2k+ posts)

ان سارے جوکروں کے خیال میں یہ ملک نہیں ہے بلکہ کوئی ریوڑیاں ہیں جو آپس میں تقسیم کر لیں

خبیثو! اپنی چوریوں کا پہلے حساب دو، پیسے واپس کرو، الله سے توبہ کرو اور قوم سے اپنی ڈکیتیوں کی معافی مانگو پھر جا کر انسانوں کی طرح الیکشن لڑو اور قوم کی طرف سے نتائج کا انتظار کرو . اگر وہ تم پر اعتبار کر لیں تو ٹھیک ورنہ جس ملک میں بھی جا کر گوشہ نشینی اختیار کرنی ہے اپنی منحوس اولادوں کو لے کر وہاں کی راہ لو . جان چھوڑو اس ملک کی Hi
Hissab lene wala koi ni ha, inko kisi ka dar ni ha. Abi tak status Quo ni tota inka. they need a MBS to fix them.

Awam inko choor jante hue b koi action ni leti ha
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
زرداری نے الحمرا تھیٹر کا انچارج بلاول کو بنانے کی تجویز بھی دے دی ۔اب فیصلہ میاں صاحب اور مریم نے کرنا ہے (ذرائع)۔۔۔
 
Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
andaza laga lo PDM ka.....salah kis sey lay rahay hain....us sey jo apni seat assembly mein na jeet saka.
 
Onlypakistan

Chief Minister (5k+ posts)
Hissab lene wala koi ni ha, inko kisi ka dar ni ha. Abi tak status Quo ni tota inka. they need a MBS to fix them.

Awam inko choor jante hue b koi action ni leti ha
AWAM KAYA KEREY IS KO TO ROTI K CHAKAR ME LAGA DIYA HA.AUR YE SAB CHOR MUJRAM HOTEY HOEY BI MAZEY LOOT RAHEY HAEN.
 
Onlypakistan

Chief Minister (5k+ posts)

ان سارے جوکروں کے خیال میں یہ ملک نہیں ہے بلکہ کوئی ریوڑیاں ہیں جو آپس میں تقسیم کر لیں

خبیثو! اپنی چوریوں کا پہلے حساب دو، پیسے واپس کرو، الله سے توبہ کرو اور قوم سے اپنی ڈکیتیوں کی معافی مانگو پھر جا کر انسانوں کی طرح الیکشن لڑو اور قوم کی طرف سے نتائج کا انتظار کرو . اگر وہ تم پر اعتبار کر لیں تو ٹھیک ورنہ جس ملک میں بھی جا کر گوشہ نشینی اختیار کرنی ہے اپنی منحوس اولادوں کو لے کر وہاں کی راہ لو . جان چھوڑو اس ملک کی
AAP YAQEEN KERAEN YE BATEN SUN KER WO HAMAEN STUPID KEH KER MUSKATEY HAEN .IN K MUN KO HARAM LAG CHUKA HA.
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
This is all drama, there won't be any No-Confidence, just trying to pressurize the government and keep them busy in petty stuff
 
Back
Top