آصف زرداری استحکام پاکستان پارٹی کی وجہ سے کیوں ناراض ہیں؟

zardiaiahaha.jpg

سینئر صحافی وتجزیہ کار خاور گھمن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی ) کی وجہ سے شدید ناراض ہیں ، کیونکہ آئی پی پی کا حصہ بننے والے زیادہ تر سیاستدانوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنی تھی۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام "دی رپورٹرز" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری آئی پی پی کی وجہ سے شدید ناراض ہیں، کیونکہ آئی پی پی کے صدر علیم خان نے گزشتہ دنوں یہ بیان دیا ہے کہ ہم نے میدان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے خلاف الیکشن لڑنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1676608717708488704
انہوں نے مزید کہا کہ جب آئی پی پی کے رہنماؤں سے ہم بات کرتے ہیں کہ آپ کی پالیسی کیا ہے؟ الیکشن سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے لڑنا ہے یا کسی سے انتخابی اتحاد کرنا ہے تو کوئی واضح جواب نہیں ملتا، بلکہ یہ جواب ملتا ہے کہ جہانگیر ترین صاحب آئندہ کچھ اعلان کریں گے تو صورتحال واضح ہوگی۔

پروگرام میں شریک سینئر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اگر تو فری اینڈ فیئر الیکشن ہوتے ہیں اور کسی کو بھی الیکشن سے باہر نہیں کیا جاتا تو پھر ایک گروپ حکومت بنائے گا جسے ہم اے گروپ کہتے ہیں، تاہم اگر کسی بھی وجہ سے کچھ لوگوں یا جماعتوں کو الیکشن سے باہر کردیا گیا تو پھر پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، آئی پی پی، مسلم لیگ ق اور جے یو آئی سیٹیں جیتے گی، اس میں کسی کو 50 ،کسی کو 100 یا کسی کو کم سیٹیں ملیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھر حکومت کیلئے جوڑ توڑ کیا جائے گا، وفاق میں حکومت کون بنائے گا، پھر ان تمام جماعتوں میں آپس میں لڑائی ہوگی، ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ یہ جڑے رہیں اور ایک اتحادی حکومت قائم کرلیں، فی الحال کوئی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔
 

Warrior747

Politcal Worker (100+ posts)
any one who understands Zardari's politics very well knows that he does not get irritated or nervous very easily. the man spent over 12 years in prison like it was a walk in park
 

Back
Top