
کرکٹ کی دنیا میں دلچسپ اور حیران کن واقعات کا سلسلہ جاری ہے، اور حالیہ دنوں میں آسٹریلیا کو ایک ایسا نقصان اٹھانا پڑا جس کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بارش کی وجہ سے صرف 13 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، جس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے 28 رنز بنائے۔ بارش کی شدت کے باعث باقی کھیل ملتوی ہوگیا۔
قوانین کے مطابق، اگر کسی میچ میں 15 اوورز سے کم کا کھیل ہو تو کرکٹ آسٹریلیا کو شائقین کو ٹکٹ کی قیمت واپس کرنا ہوتی ہے۔ ایسا ہی کچھ اس میچ میں ہوا، کیونکہ پہلے دن کھیل کے صرف 60 منٹ میں 80 گیندیں ہی کرائی جا سکیں۔ اس کے نتیجے میں کرکٹ آسٹریلیا کو شائقین کو ٹکٹ کی رقم واپس کرنا پڑے گی، جو ایک بڑے مالی نقصان کا سبب بنے گا۔
اگر مزید 10 گیندوں کا کھیل ہوتا اور پھر بارش آتی، تو آسٹریلیا ریفنڈ کی ذمہ داری سے بچ جاتا۔ اس میچ کے پہلے دن تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھیں اور گراؤنڈ میں 30 ہزار 145 افراد میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ اس نقصان کا اندازہ لگایا جائے تو کرکٹ آسٹریلیا کو تقریباً 10 لاکھ ڈالرز کا مالی خسارہ پہنچے گا۔
یہ واقعہ کرکٹ کی دنیاء میں ایک اور انوکھے واقعے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Y29VX73/aust.jpg