
آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے جوہری توانائی والی آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس پر فرانس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاہدہ توڑنے پر آسٹریلیا اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔
معاملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آسٹریلیا اسکاٹ ماریسن کا کہنا ہے کہ معاہدہ ختم کرنے پر فرانس کی مایوسی کو سمجھتے ہیں۔ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ فرانس کے لیے یہ بات کتنی مایوس کن ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے ملک نے خود مختار ریاست کی طرح قومی مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے نیا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے۔
اس معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے کے معاملے پر واضح اور ایماندار رہا۔
امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے اتحاد پر یورپی یونین نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا، یورپی وزیر خارجہ جوزف بورل کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے فرانس کو معاشی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/L1yxrrr/3.jpg