
پاکستان کرکٹ کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہو گئی، آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد قومی ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے آ رہی ہے، مہمان کھلاڑیوں نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے پر جوش ٹوئٹر پوسٹ شیئر کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، آسٹریلوی ٹیم 24 برس بعد پاکستان میں کھیلنے کے لئے آرہی ہے، مہمان کھلاڑی کل اسلام آباد پہنچیں گے جہاں ان کی ارائیول کوویڈ ٹیسٹنگ ہو گی، اسکواڈ میں شامل افراد بائیو سیکیورل ببل میں رہیں گے۔
کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔
مہمان ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر دورہ پاکستان کا آغاز کرے گی جبکہ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے مہمان ٹیم اب راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی، راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے لئے روانہ ہونےوالے آسٹریوی کھلاڑیوں نے اپنے جوش و جذبے کا اظہار اپنی ٹوئٹر پوسٹ سے کیا۔
کھلاڑی سٹیو اسمتھ نے اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں دونوں ملکوں کا جھنڈا لگایا۔
https://twitter.com/x/status/1497520238677532675
کھلاڑی مچل سویپسن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "ہیلو پاکستان، میں آرہا ہوں۔"
https://twitter.com/x/status/1497533542498246658
عثمان خواجہ نے بھی اپنی ٹویٹر پوسٹ میں پاکستان آنے کا پیغام دیا۔
https://twitter.com/x/status/1497518084458000385
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7pakvsauescrckters.jpg