
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں آسٹریلوی بیٹسمین کی جانب سے انگلش بولر کو کیچ پکڑنے سے روکنے کی کوشش نےایک نیا تنازعہ شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ کھیلا گیا جس میں اس وقت ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا جب برطانوی بلے باز میتھیو ویڈ نےآسٹریلوی باؤلر مارک ووڈ کو کیچ لینے سے روکنے کی کوشش کی گئی ،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ209 رنز کا تعاقب کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے میتھیو ویڈ نے مارک ووڈ کی گیند پر اونچی شاٹ کھیلنے کی کوشش تاہم گیند زیادہ اونچائی میں چلی گئی، مارک ووڈ اپنی ہی گیند کو کیچ کرنے کیلئے دوڑے ، اتنے میں میتھیو ویڈ نے وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے مارک ویڈ کو اپنے بازو سے کیچ پکڑنے سے روکنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی رہے اور مارک ویڈ سےکیچ ڈراپ ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1579079069333065728
وکٹ کیپر کپتان جوس بٹلر نے اس معاملے پر اپیل کرنے کیلئے ہاتھ اٹھائے مگر باؤلر سمیت کسی کھلاڑی نے کا ساتھ نہیں دیا جس کے باعث میتھیو ویڈ اپنی وکٹ بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
سوشل میڈیا صارفین اس کو چیٹنگ قرار دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1579147737546641408
https://twitter.com/x/status/1579108537376313344
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/21mathewwade.jpg