
پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر قدغن اور شہباز گل پر دوران حراست تشدد کے معاملے پر امریکی کانگریس ارکان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری اور کیلیفورنیا میں کانگریس کے رہنما ڈاکٹر آصف محمود اور کانگریس ممبر بریڈ شرمین کی پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بریڈ شرمین نے شہباز گل اور جمیل فاروقی پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پاکستان میں امن دیکھنا چاہتے ہیں،انسانی حقوق کسی بھی مذہب اور معاشرےکیلئے لازم و ملزوم ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1562782777476788226
پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈاکٹر آصف نے کہا کہ پاکستان میرا گھر ہےوہاں اگرکچھ غلط ہوگا تو میں آواز بلند کرتا رہوں گا،ہم نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا بھر میں آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے مگر گزشتہ چند ماہ سے وہاں حالات شدید خراب ہیں، وہاں لوگوں پر تشدد اور زبان بندی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،25مئی کو بھی عوام پر تشدد کیا گیا، جن میں سیاسی رہنما اور صحافی بھی شامل تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/us-jmt-again.jpg