
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان و عوام پاکستان پارٹی کے کنوینیر شاہد خاقان عباسی نے نجی خبررساں ادارے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف آئین و قانون کے تحت خود اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لے سکتے تاہم اگر حکومت چاہے تو انہیں ایکسٹینشن دے سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1831579358646985122
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ عمل ہےجو ہمیشہ ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، کسی بھی ادارے کے سربراہ کیلئےمدت ملازمت میں توسیع ہو نقصان دہ ہی ہوگی، جب قمر جاوید باوجوہ کو ایکسٹینشن ملی تو میں جیل میں تھا، عمران خان نے ایکسٹینشن دی اور فوج نے قبول کرلی، آپ فوج کو شرمندہ مت کریں اور قانون میں ترمیم بھی مت کریں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون میں ایسی ترمیم ہونی چاہیے کہ یہ معاملہ غیر معمولی عمل لگے، ہم نے اس کو معمول کا ہی عمل بنالیا ہے،ان معاملات میں ہمیشہ آئین بنانے والوں کی منشا کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
نواز شریف کی خاموشی سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس الیکشن کی حقیقت جانتے ہیں،دھاندلی کے حوالے سے میں کچھ نہیں کہتا تاہم نواز شریف بھی جانتے ہیں اور میں بھی جانتا ہوں، ن لیگ کی جماعت بہت نیچے چلی گئی ہے اس تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ وہ ووٹ کو عزت دو کی بات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور انہوں نے اقتدار کو عزت دیدی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/armuah1i11.jpg