
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپنا موقف دیدیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمد زبیر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے موقف کی حمایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی میں دونوں جانب سے رائے دی گئی، پارٹی میں اس حوالے سے مخالفت اور حمایت دونوں موقف موجود تھے۔
یادرہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں پارٹی پوزیشن کی مخالفت کی تھی۔
واضح رہے کہ محمد زبیر کی غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن سے متعلق کہا جارہا ہے کہ محمد زبیر نے مبینہ طور پر نوکریوں کا جھانسہ دے کر اور ڈرا دھمکا کر لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویڈیو لیک کرنے کے پیچھے مریم نواز شریف کا ہاتھ ہے کیونکہ وہ محمد نواز کو پارٹی معاملات سے دور کرنا خاہتی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/0rKZZv0/16.jpg