Re: Gen. Qamar Javed Bajwa meets Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi
Oh come on... how come you know that bajwa asks for restoration of media mafia?
I think, I am feeling less stressed and depressed without watching TV...
پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزت گئی، پھر پارلیمنٹ کا وقار تار تار ہوا ، پھر عدلیہ کے احکامات اور فیصلوں کو غیر سنجیدگی سے لینے کا عمل شروع ہوا ، پھر میڈیا ٹکے سیر ہوتا چلا گیا اور اب فوج بھی سٹیٹ اور نان سٹیٹ ایکٹرز کو ایک ہی پلڑے میں رکھ کے پرامن رہنے کی اپیل کرنے کی حالت پر آ گئی ہے۔ شروع کے دھرنوں میں بات تنقید سے شروع ہو کے دھمکیوں پر ختم ہو جاتی تھی۔ پھر بات دھمکیوں سے شروع اور گالم گلوچ پر ختم ہونے لگی۔اب بات گالم گلوچ سے شروع ہوتی ہے اور آگ لگائے بغیر ختم نہیں ہوتی۔ ترقی کی یہی رفتار رہی تو اگلے دھرنے میں بات آگ لگانے سے شروع ہو گی اور راکھ کردینے پر ہی ختم ہوگی۔
اس سے پیغام کیا گیا ؟ یہ گیا کہ اگر آپ کے پاس دو ہزار لوگ ہوں تو آپ زندگی اور اختیار کو گھٹنوں کے بل بٹھا سکتے ہیں اور اگر آپ مذہب بھی بیچ میں لے آئیں تو ہزار بندے بھی ریاست کو لطیفہ بنانے کے لئے کافی ہیں۔ شہرت اور راتوں رات لیڈری ملنے کا بونس الگ۔ اِسٹک ہولڈر بنئے اور سٹیک ہولڈر بن جائیے۔ ایک ایسی روایت پڑ گئی ہے کہ آئندہ فرشتوں کی بھی حکومت آجائے، سکون سے وقت نہیں کاٹ پائے گی۔اداروں ، سیاستدانوں اور میڈیا کی ایک دوسرے پر الزام تراشی سے بھی وبا نہیں ٹلے گی۔ یہ تیر وہ ہے کہ جو لوٹ کر بھی آتا ہے۔
Oh come on... how come you know that bajwa asks for restoration of media mafia?
I think, I am feeling less stressed and depressed without watching TV...