آج کا دور ٹی ٹی چلانے کا نہیں،ٹوئٹر چلانے کا ہے،مصطفیٰ کمال

2mustafakamallalal.jpg

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کہتے ہیں آج کا دور ٹی ٹی چلانے کا نہیں بلکہ ٹوئٹر چلانےکا ہے، آج کی ایم کیو ایم بالکل الگ اور منفرد ہے،ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نےکہا آج ایک شخص ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلا کر اپنی گرفتاری نہیں دیتا، ٹوئٹر کے ٹرینڈ دیکھ کر ملک میں فیصلے ہو رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ایم کیو ایم کو بھی نئی ٹیکنالوجی کو اپنی طاقت بنانا ہوگا، عدالتی فیصلے کے باوجود کراچی کو بلدیاتی اختیارات اور وسائل نہیں مل رہے، جب تک ملک میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں عام انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔


سینئیر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستار نے دعوی کیا کہ ملک کو موجودہ معاشی بحران سے صرف ایم کیوایم ہی نکال سکتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حساب بلدیات کا بس اتنا سا گوشوارہ ہے، ایم کیو ایم کو نکال کر دیکھا تو سب خسارہ ہے، کراچی کی لاپتہ آبادی کو اس مردم شماری میں بازیاب کیا جانا چاہیے،سرکلر ریلوے اور کے فور منصوبہ ایم کیو ایم اپنے دور میں مکمل کرے گی۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
کیا پدی اور کیا پدی کا شوربا۔
اوقات ایک سیٹ کی نہیں ہے اور خواہش ہے کہ حکومت بنانے کے لیے انکے دروازے پر پھر کوئی ماتھا ٹیکے۔
انکے تو گھر والے انکے ساتھ نکل آئیں تو مجھے حیرت ہوگی۔
 

Eigle

MPA (400+ posts)
But you will not be able to collect bhata with tweeter!!
and what about bori band activity? Thapa elections?
No man dirty politics time is over,
Karachi par raham karo, Hamari jaan choord doo.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
This is a perfect time for the rise of secessionists. If one party, one person can attack police, security forces and able to establish the no go areas in urban neighborhood, then what is holding a bunch of extremists to forcefully occupy the port, cut all communications with the rest of the country and attack police stations, security forces with weapons .. An example has been set.
 
Last edited: