
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی۔۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ۔
مرکزی بنک اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کے مطابق ڈالر کی قدر میں 5 پیسے مزید اضافہ ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 178 روپے 19پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 24 پیسےکا ہوگی۔
انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 178 روپے 24پیسے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی اور کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 216 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44,260 پر بند ہوا، اس دوران اربوں روپے کی ٹریڈنگ ہوئی ۔

کاروباری دن کے آغاز کے بعد سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ آنا شروع ہوا اور ایک موقع ایسا بھی آیا جب 100 انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد کھوبیٹھا لیکن اسکے بعد مسلسل تیزی دیکھنے کو ملی۔
آج سب سے زیادہ ٹریڈنگ ریفائنری سیکٹر میں ہوئی جس کے شئیرز اپر لاک پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب منی بجٹ کے حوالے سے حکومت کو اہم کامیابی مل گئی۔۔ تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے حکومت کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/psx11311.jpg