
آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے کے ساتھ ہی بھارتی پولیس کو احمد آباد کے مودی کرکٹ اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں نامعلوم افراد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے نام سے منسوب احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم 'مودی کرکٹ اسٹیڈیم' کو دھماکےسے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔
ای میل میں نامعلوم افراد نے بھارتی حکومت کو دھمکی دیتےہوئےکہا کہ حملے کیلئے لوگوں کو تعینات کردیا ہے،نامعلوم افراد نے500 کروڑ روپے ادا کرنے اور جیل میں قید مجرم لارنس بشنوئی کو رہا کرنے کے مطالبات پیش کیے ہیں اور دھمکی دی ے کہ مطالبات تسلیم نا کرنے کی صورت میں وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے نام سے منسوب اسٹیڈیم کو اڑا دیا جائے گا۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہر چیز فروخت ہوتی ہے، ہم نے بھی کچھ خریدا ہے، نریندر مودی جتنی مرضی سیکیورٹی میں رہیں مگر وہ ہم سے بچ نہیں سکتے، حکومت جواب دینا چاہتی ہے تو اسی ایل میل پر رپلائی کرے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ایل میل یورپ سے بھیجی گئی ہے، ممبئی پولیس کے افسر نے خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے یہ ای میل موصول ہوئی ہے، این آئی اے نے ممبئی پولیس سمیت تمام ایجنسیوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
پولیس افسر کے مطابق یہ ای میل کسی کی شرارت یا دھوکہ بھی ہوسکتا ہے، تاہم کسی بھی قسم کا سیکیورٹی رسک نہیں لیں گے ، معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/k0tXZwH/7thratgjsjkhshnjkjhsjhs.png