آئی سی سی نے بابر اعظم کو ’بادشاہ‘ بنا ڈالا

babai1h1h1.jpg


پاک بھارت ٹاکرے سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو ’بادشاہ‘ بنا ڈالا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں بادشاہ کی طرح تاج پہنے، کرکٹ کے بلے کو تلوار کی صورت ہاتھ میں لیے دکھایا گیا، جس کے اوپر انگریزی میں بادشاہ بابر لکھا ہے۔

ٹوئٹ میں آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا گیا کہ بابر اعظم کی حکمرانی میں پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں کیسی کارکردگی رہے گی؟
https://twitter.com/x/status/1583797098516021248
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اکاؤنٹ پر بابر اعظم اب تک ہزاروں افراد پسند کر چکے ہیں،بابر اعظم کی تصویر اور پوچھے گئے سوال پر لوگ قومی ٹیم کی کارکردگی کو سرا رہے ہیں۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہورہاہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبرن کے گراؤنڈ میں رنگ جمارہی ہیں، کرکٹ لورز بھی انتہائی پرجوش ہیں۔
 

Back
Top