آئی جی پنجاب اور عامرمیر کالعدم تنظیم سے تعلق کے دعوے پر اقبال خان کا ردعمل

ig-aah.jpg


اقبال خان جس کے بارے میں آئی جی پنجاب اور نگران وزیراطلاعات عامر میر نے دعویٰ کیا تھا کہ اسکا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اسکا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں اقبال خان کا کہنا تھا کہ ایک خاص طبقہ ہے جو پی ٹی آئی اور ہماری مخالفت کی وجہ سے منفی پراپیگنڈہ کررہا ہے، میں نے 28 اکتوبر 2022 کو پی ٹی آئی شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے میں بطور پی ٹی آئی ورکر کام کررہا ہوں۔

اقبال خان نے کہا کہ میں کسی چیز سے نہیں ڈرتا، موت اٹل ہے ایک روز سب کو مرنا ہے، تاہم میرے خلاف جو پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ میرا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے ہے یہ بالکل غلط ہے، میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں، میرا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے نہیں ہے، سوائے پی ٹی آئی کے میں کسی اور تنظیم کا حصہ نہیں ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1636399976124239872
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کال پر میں ایک پی ٹی آئی ورکر ہونے کی حیثیت سے زمان پارک بھی گیا ، میں عمران خان کی کال پر زمان پارک حاضر ہوا تھا کیونکہ یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے قائد کی بات مانوں اور اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہوں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ میں عمران خان کا ساتھی ہونے کے باوجود ڈر کر بھاگ جاؤں۔

اقبال خان نے کہا کہ جو میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے اس کے پیچھے کچھ لوگوں کا ذاتی عناد ہے اور یہ میرے خلاف ایک سیاسی چال ہے۔

خیال رہے کہ نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات بھی ہیں جن کے مطابق خیبر پختونخوا سے بھی کچھ لوگ یہاں ہیں جو دہشت گرد ہیں، ان میں ایک شخص کے نام کی تصدیق بھی ہوچکی ہے، یہ شخص مولانا صوفی محمد کا دست راست اقبال خان ہے جو تحریک نفاذ شریعت محمدی سے تعلق رکھتا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top