
آئی ایم ایف پیکیج کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ تھم نہ سکا ،، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد امید کی جارہی تھی کہ روپیہ دوبارہ مضبوط ہونا شروع ہوجائے گا اور روپے کی قیمت 200 سے بھی کم ہوجائے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردی اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 96 پیسے اضافے سے 236 روپے 84 پیسے پر بند ہوا
https://twitter.com/x/status/1570716323126312971
ڈالر اپنی حالیہ کم ترین سطح سے 22 روپے 94 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ 16 اگست کو انٹربینک میں ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر تھا۔ ڈالر مہنگا ہونےسے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئی اور ڈالر ایک روپیہ اضافے سے 242 روپے پر فروخت ہوا ۔۔
https://twitter.com/x/status/1570676596213960704
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج مندی دیکھنے کو ملی اور 92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 41679 پر پہنچ گیا

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-11j1j1.jpg