آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پاکستان کے ڈیفالٹ ہونیکا خطرہ،شبرزیدی

shabbri1h1h121.jpg

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خطرے کی گھنٹی بجادی، انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے ایک بار پھر ڈیفالٹ ہونے کے خطرہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام’ سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں واضح خطرات سےآگاہی دی گئی ہے کہ پاکستان کو10سے12بلین ڈالرکی سرمایہ کاری چاہیے، سرمایہ کاری نہ آئی تو آئی ایم ایف پروگرام کےباوجود ہم ڈیفالٹ میں جائیں گے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے پاس قرضے دینے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، ہم اس وقت واشنگٹن کےغلام ہیں کیونکہ ہم قرضے واپس نہیں کرسکتے، کوئی اگریہ کہتا ہےکہ ہم غلام نہیں تو وہ معیشت کےبارےمیں نہیں جانتا۔

شبر زیدی نے پروگرام میں بتایا کہ موجودہ حکومت کےپاس آپشن ہی نہیں کہ آئی ایم ایف سےباتیں منوالیں،حالات ایسےہوگئےہیں کہ آئی ایم ایف کےبغیرہم آگےنہیں بڑھ سکتے،موجودہ حالات میں آئی ایم ایف کچھ بھی کہےگاحکومت کو مانناپڑےگا۔

آئی ایم ایف پاکستانی معیشت سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرچکا ہے،پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی آئی ایم ایف رپورٹ جاری کردی گئی، پاکستان کی کنٹری رپورٹ میں پچھلی حکومت کو چارج شیٹ کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے وعدے توڑے اور ٹارگٹ چھوڑے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پچھلی حکومت نے بجٹ خسارہ بڑھایا اور زر مبادلہ کے ذخائر کم کرائے، یہ سارے کام پی ٹی آئی حکومت نے ایسے وقت میں کیے جب پاکستان کا سیاسی ماحول کشیدہ تھا۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پچھلی حکومت کے عمل سے پاکستان کی بیرونی پوزیشن غیر مستحکم ہوئی اور روپے کی قدر بھی کم ہوئی، پاکستان میں اب مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ ہنگامے پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت قرض پروگرام کو ٹریک پر لائی ہے، فیول سبسڈی ختم کی، جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام جون 2023 تک بڑھادیا ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan ko economically zameen par laya jaya ga..Phir do waqt ki roti ke lia US Pakistan se apni har sharat manwaya ga..So Pakistan is in worst stage of her history.. Any wrong decision can destroy Pakistan economy. politics..and stability. Ab pta nahi Jo Tajarba kaar hain..wo kia soch rehay hain??Waisay Jo last 7 months se ho raha ha Pakistan mein.. Nuetrals se kisi achay ki umeed na rakhi jaya..
 

Back
Top