
عالمی مالیاتی ادارےآئی ایم ایف نے دنیا بھر کی معیشتوں کیلئے خطرےکی گھنٹی بجاتے ہوئے 2023 میں کساد بازاری کے خدشےکا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے جس میں 2023 کے اندر دنیا بھر میں کساد بازاری کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ابھی معاشی طور پر برے دن آنے ہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے یورپ کیلئے یہ موسم سرما بدترین ثابت ہوگا۔
آئی ایم ایف کے مطابق سال 2023 کے دوران امریکہ، یورپ اور چین کی معیشتیں انجماد کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کے حوالے سے آئی ایم ایف کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح19اعشاریہ 9 فیصد جبکہ بیروزگاری کی شرح6اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکر ڈھائی فیصد رہے گا جبکہ شرح ترقی 3اعشاریہ 5 فیصد ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imf01h1h1.jpg