
عالمی ریٹنگ ایجنسی 'فچ' نے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے باوجود پاکستانی معیشت کے حوالے سے خدشات ظاہر کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 'فچ ریٹنگ' نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دوبارہ بڑھ گیا تو آئی ایم ایف فنڈنگ بھی کام نہیں آئے گی، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی اور معاشی صورتحال کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کے علاوہ دوست ممالک سے فنانسنگ بھی چاہیے ہوگی۔
خیال رہے کہ ایک دوسری ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی گزشتہ روز پاکستانی معیشت کے حوالے سے کچھ ایسی ہی باتیں کی تھیں اور کہا تھا کہ 9 ماہ کے پروگرام میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو مکمل 3 ارب ڈالر ملنا غیر یقینی ہے، نئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی بات انتخابات کے بعد واضح ہوگی۔
موڈیز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رواں مالی سال25 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے، قرضوں کی ادائیگی کا یہ حج پاکستان کے موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر سے 7 گنا زیادہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9fitcjratnfnnsgsgs.jpg