فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوا پاکستان میں ڈالر مزید 15 سے 20 روپے مزید کم ہوجائے گا۔
ایک بیان میں ملک بوستان نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے سے کم ہوکر 290 روپے سے بھی کم ہوگیا ہے، انٹربینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی نسبت ڈالر کا فرق 35 روپے سے گھٹ کو صرف 2 روپے رہ گیا ہے اور آنے والے دنوں میں ڈالر کا ریٹ مزید گرے گا۔
ملک محمد بوستان نے کہا کہ حکومت نے انٹرسٹ ریٹ میں ایک روپے کا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ بڑے پیمانے پر ڈالرز فروخت کررہے ہیں،بیرون ممالک میں مقیم ورکرز کی جانب سے بھی آنے والی ترسیلات 20 فیصد بڑھی ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی آرہی ہے۔
انٹربینک کم ہوکر 286 روپے پر آگیا ہے اور توقع ہے کہ روپیہ مزید مضبوط ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے روپے کو مضبوط بنانے کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیا کیونکہ میں نے کہا تھا کہ ساتھ دیں تو ڈالر 315 روپے سے کم ہوکر 295 روپے تک آجائے گا۔

IMF معاہدہ ہوتے ہی ڈالر 20 روپے مزید کم ہو جائے گا
کراچی فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک...
jang.com.pk