آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد وضاحتی بیان,صارفین زین قریشی پر برہم

zainqhih22.jpg


26 ویں آئینی ترمیم منظور ہوگئی,آئینی ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا,زین قریشی نے اسمبلی میں اپنی موجودگی کی تردید کردی,انہوں نے کہا آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق ان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات وہ اس کے قریب سے بھی نہیں گزرے۔

زین قریشی نے بتایا وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی پالیسی کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1848147152058372484
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی، والد نےلاہور بلایا اور کہا کسی صورت آئینی ترمیم منظورنہیں ہونی چاہیے۔

وضاحتی بیان پر زین قریشی کو صارفین نے خوب آڑھے ہاتھوں لیا,صارف فیاض شاہ نے لکھا کہ صبح کے 4 بجے آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد آپ کا وضاحتی بیان منظرعام پر آیا، جبکہ میڈیا پر یہ نام رات 9 بجے سے لیا جا رہا ہے، اگر آپ حکومتی لابی میں نہ بیٹھے ہوتے تو یہ ویڈیو ترمیم منظور ہونے سے پہلے آ جانی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1848150955772285144
شاہد خٹک نے ردعمل دیا کہ زین قریشی کے حوالے سے پارٹی آفیشل کی طرف سے وضاحت آئے گی لیکن مجھے اب زین قریشی پر کوئ اعتماد نہیں ہے
https://twitter.com/x/status/1848463125525258672
عادل راجہ نے تبصرہ کیا کہ اگر زین قریشی واقعی پرعزم اور مخلص ہیں تو وہ ملتان میں جلسہ کریں اور پھر عمران خان کی حمایت میں دھرنے کے لیے ایک کارواں اڈیالہ لے جائیں ۔ یہ یقینی طور پر ایک مضبوط اقدام ہوگا
https://twitter.com/x/status/1848389861687857419
جاوید بلوچ نے کہا کہ زین قریشی کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہو جو باقی لوٹوں کے ساتھ ہوا
https://twitter.com/x/status/1848607966066266587
عظیم جٹ کا کہنا تھا کہ کچھ اولادیں ہوتی ہیں جو باپ کی قربانیوں کی وجہ سے بنی عزت چند ٹکڑوں میں نیلام کر دیتی ہیں۔ ان میں حالیہ مثال زین قریشی کی ہے۔پارٹی نے اگر دوسرے غداروں اور اس غدار میں فرق کیا یا جو بھی اس کے حق میں بولا اسے بھی غدار ہی سمجھا جائے گا
https://twitter.com/x/status/1848603435836576006
ادریس عباسی نے سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وڈیو مخالفین کی اور ٹویٹ رفقا پہلے کر رہے فرحان ورک کے اکاؤنٹ سے زین قریشی کی وڈیو 4 بجکر 17 منٹ پر ٹویٹ ہوئی اور زین قریشی کی اپنی وڈیو انکے خود اپنے اکاؤنٹ سے 4 بجکر 39 منٹ پر ٹویٹ ہوئی
https://twitter.com/x/status/1848159716649644413
سلمان درانی نے سوال اٹھایا کہ زین قریشی کی ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے پہلے فرحان ورک صاحب کے اکاؤنٹ سے اپلوڈ ہونے کا مطلب؟
https://twitter.com/x/status/1848155095361523774
رحیق عباسی نے تبصرہ کیا کہ آپ سے پہلے فرحان ورک یہ ویڈیو پوسٹ کرچکا ہے۔ جو یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ آپ اس وقت کس کی تحویل میں ہیں۔ اب آپ سیاست کو خیر باد کہیں اور خاموشی پیری مریدی کریں ۔
https://twitter.com/x/status/1848153349733892471
رکن قومی اسمبلی زین قریشی کچھ دنوں سے منظرعام سے غائب تھے اور ان کی ہمشیرہ مہر بانو قریشی کی جانب سے زین قریشی سے رابطہ نہ ہونے اور ان کو اغوا کیے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

26 ویں آئینی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے,گزشتہ روز کابینہ کی منظوری کے بعد دونوں نے ایوانوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جس میں حکومت نے دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت ثابت کی۔
 

Back
Top