
وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ سخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لیوی ٹیکس لینے والی ہر حکومت کو پٹرول کی قیمت کم کرنی چاہیے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور و میری ٹائم فیصل سبزواری نے کہا کہ ترقیاتی اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس مقصد کیلئے اجلاس بلایا ہے جو کہ درست اقدام ہے۔
وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ حکومت 2000 ماہی گیروں کو نوکریاں فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معیشت کو سہارا دینے کے لیے کاروبار کو مزید بڑھانا ہوگا۔ ایم کیو ایم نے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نئے سرے سے مردم شماری کے بعد کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ "دریاؤں میں پانی کم ہے اور ڈیموں کو بھی کم پانی مل رہا ہے۔ بلیو اکانومی کے لیے ملک کی مدد کرنے پر عالمی بینک اور دیگر شراکت داروں کا شکریہ ۔ اب ہمیں بھی بلیو اکانومی پر توجہ دینا ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1faisalsabzwaribudget.jpg