آؤٹ کیوں دیا؟بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان سیخ پا، وکٹوں پر بلا دے مارا

17ھامرماپرععتکائئرر.jpg


بھارت اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں آؤٹ ہونے پر بھارتی ٹیم کی کپتان آپے سے باہر ہوگئیں اور سٹیمپس پر بیٹ دے مارا، میچ کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کی کپتان نے بھارتی کپتان کو کرارا جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں بھارتی اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کو ایمپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دینا پسند نا آیا اور انہوں نے شدید غصےکا اظہار کرتے ہوئے وکٹ سٹمپس پر بیٹ دے مارا۔

https://twitter.com/x/status/1682976645844733952
بعد ازاں میچ کے اختتام پر پریزینٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان نے ایمپائر کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ یہاں آنے پر ہم خود کو ایسی صورتحال کیلئےتیار کرکے آئیں گے، ایمپائر نے ناقص فیصلوں کے ذریعے بنگلہ دیشی ٹیم کو جتوانے کی کوشش کی ، ہمارے لیے یہ فیصلے حیران کن ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1682733100189753345
ہرمن پریت کا غصہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ جب سیریز برابر ہونے پر دونوں ٹیم کو ٹرافی دی گئی تو فوٹو سیشن کے دوران انہوں نے بنگلی دیش کی کپتان سے کہا کہ ایمپائر کو بھی ساتھ بلا لیں آپ اکیلے کیوں آئی ہیں۔ سیریز برابر کرنے میں ایمپائرز کا بڑا ہاتھ ہے۔ ہرمین پریت کے اس رویے پر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے فوٹو سیشن چھوڑ دیا اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئی۔

https://twitter.com/x/status/1682979575901609988
ہرمن پریت کے بعد بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ نے پریزنٹیشن میں گفتگو کی اور کہا کہ بھارتی ٹیم کی کپتان کو آداب سیکھنے کی ضرورت ہے، جو کچھ میدان میں ہوا اس کے بعد مجھے وہاں رہنا مناسب نہیں لگا اسی لیےمیں اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں سے چلی گئی۔

نگار سلطانہ نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کی کپتان آؤٹ نا ہوئی ہوتیں تو کوئی بھی انہیں آؤٹ قرار نہیں دے سکتا تھا، ہمارےپاس مینزکرکٹ انٹرنیشنل کے میچز کے ایمپائر موجود تھے جو کسی بھی دباؤ میں فیصلہ نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی 3 ون ڈے میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی، سیریز کا تیسرا میچ ڈرا ہوگیا جس کے بعددونوں ٹیموں نے ٹرافی شیئر کی۔

https://twitter.com/x/status/1682768259882549248
https://twitter.com/x/status/1683039719977021442
https://twitter.com/x/status/1683112752313929729
 

Back
Top