میرے والد صاحب بہت امیر تھے میرے والد صاحب اِتنے امیر تھے کہ آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ کتنے امیر تھے۔ سب سے زیادہ امیر۔ جب ظالم حکمران اُن کی دولت پر قبضہ کر لیتے تھے تو وہ اور امیر ہو جاتے ۔ دوسرے ملکوں کے بادشاہ اُنھیں بلاتے، اُن کے ساتھ تصویریں کھنچواتے اور اُن سے امیر ہونے کے گُر...