’پڑھائی چھوڑو، قرضہ ادا کرو‘
عمرکوٹ شہر سے باہر ایک پیٹرول پمپ پر چند ریڑھیاں موجود ہیں۔ بھنے ہوئے چنے، مونگ پھلی اور سیو موجود ہیں تھر جانے والی گاڑیاں جب تیل بھروانے کے لیے یہاں آکر رکتی ہیں تو مسافر ان ریڑھی والوں سے یہ اشیا خرید کرتے ہیں۔
ان ریڑھی والوں میں ایک ریڑھی جئے کمار کولھی کی...