Three Minor Boys Brutally Tortured by Uncle in Okara (Video)

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

https://twitter.com/x/status/1185470688423038976
514714_32866330.jpg


وکاڑہ: (دنیا نیوز) بچوں کا چچا جلاد بن گیا، 3 معصوم بچوں کو الٹا لٹکا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بچے روتے رہے، معافیاں مانگتے رہے، دردناک فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے سفاک شخص کو گرفتار کرلیا۔



اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں کمسن بچوں پر انسانیت سوز تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ماں سے ملنے کیلئے جانے والے کمسن
بھتیجوں کو چچا الٹا لٹکا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی ہے اور بچے اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے، سفاک ملزم کے تشدد سے بچے تڑپتے رہے۔ زاروقطار روتے، بلکتے بچوں کو دیکھ کر بھی ملزم کو رحم نہ آیا۔

دردناک واقعے کی فوٹیج سامنے آنے پر ڈی پی او جہانزیب نذیر نے نوٹس لیا جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔


 
Last edited by a moderator: