نیوزی لینڈ سانحہ میں گرفتار اٹھائیس سالہ آسٹریلوی نژاد باشندے نے واقعے سے پہلے اٹھاسی صفحات (تقریباً سترہ ہزار الفاظ) پر مشتمل اپنا "Manifesto" سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا جس میں اس نے مندرجہ ذیل انکشافات کیے ہیں۔
1- وہ گزشتہ دو سال سے بدلہ لینے کا سوچ رہا تھا۔
2- نیوزی لینڈ سانحے کی منصوبہ بندی گزشتہ تین مہینوں سے کر رہا تھا۔
3- نیوزی لینڈ کا انتخاب اس لیے کیا کہ یہاں سب سے آخری واقعہ تقریباً بیس سال پہلے ہوا تھا۔ اس طرح، یہ دنیا میں سب سے پرامن ملک جانا جاتا ہے۔
4- نیوزی لینڈ کا انتخاب اس لیے کیا کہ یہاں ہونے والا واقعہ فوراً ہی پوری دنیا کو ششدر کر دیتا۔
5- میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی ملک محفوظ اور پرامن نہیں ہے۔
6- میں مسلمانوں بالخصوص مسلمان مہاجرین سے بدلہ لینا چاہتا ہوں۔
7- میں مسلمانوں کو سبق سکھانا چاہتا ہوں کہ انھوں نے بیرونی حملہ آور کے طور پر یورپ کے ساتھ جو سلوک کیا، انھیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
8- میں مسلمانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یورپ ان کا نہیں ہے۔ وہ جہاں سے آئے ہیں، وہیں واپس چلے جائیں۔
9- مذکورہ گرفتار شخص نے اپنے Manifesto میں دنیا کے مختلف سربراہان کے نظریات سے متاثر ہونے کا بھی اظہار کیا ہے۔
مثلاً ایک جگہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نظریہ قومیت پرستی کی حمایت کرتا ہے۔
ایک جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکینِ وطن کے خلاف کی گئی قانون سازی کو سراہتا ہے۔
10- میں یہ قدم کسی ذہنی/نفسیاتی پریشانی یا دباؤ کی وجہ سے نہیں اٹھا رہا۔
11- میرے اس اقدام کا مقصد اپنی مشہوری ہرگز بھی نہیں۔
مذکورہ واقعے کے تقریبًا آدھے گھنٹے بعد فیسبک اور ٹویٹر پر مذکورہ شخص کا اکاؤنٹ (جہاں سے یہ لائیو وڈیو دکھا رہا تھا اور اپنا manifesto شیئر کر رہا تھا) اسے مذکورہ ویب سائٹس کی انتظامیہ نے بند کر دیا تھا لیکن تب تک لائیو وڈیو سترہ منٹ تک سوشل میڈیا پر موجود رہی جسے سات لاکھ لوگوں نے دیکھا اور آگے شیئر کیا۔
۔
سی این این