Najam Sethi and Zartaj Gul come face to face as defamation campaign is started using her name

Kashif Rafiq

Chief Minister (5k+ posts)

زرتاج گل کے جعلی اکاؤنٹ کی وجہ سے زرتاج گل اور نجم سیٹھی آمنے سامنے
زرتاج گل کے جعلی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ یہ ہیں جناب نجم سیٹھی صاحب اور یہ تصویر ہے انکی بیٹی کی۔۔ اور یہ پپی لینے والا اسکا دولہا نہیں دوست ہے اور دلہا آگے آگے چل رہا ہے





جس پر نجم سیٹھی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر صاحبہ آپکو ٹھنڈ تو نہیں لگ رہی؟ یہ میرا بیٹا علی سیٹھی ہے۔ فورا معافی مانگو


جس پر زرتاج گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹارڈڈ چڑیا۔۔ یہ لیول ہے آپکی انویسٹیگیٹو جرنلزم کا؟ جعلی اکاؤنٹ کو جواب دے رہے ہیں اور مجھے معافی مانگنے کا کہہ رہے ہیں؟ یہ جانتے ہیں کہ میں نے انہیں پچھلے سال ایک بیوقوفانہ ٹویٹ کی وجہ سے بلاک کیاتھا اور اس آدمی کو معلوم ہے کہ میرا اصل اکاؤنٹ کونسا ہے۔۔

زرتاج گل نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ پر غلط الزام لگایا ہے اسلئے آپ مجھ سے معافی مانگو


واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نجم سیٹھی کی صاحبزادی میرا سیٹھی نے شادی کرلی تھی اور جس تصویر میں ایک شخص میرا سیٹھی کو چوم رہا ہے یہ شخص نجم سیٹھی کا بیٹا اور میرا سیٹھی کا بھائی ہے جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے غلط رنگ دینے کی کوشش کی ۔ نجم سیٹھی کے جواب کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مذمت کی، کافی سوشل میڈیا صارفین بتانے کی کوشش کرتے رہے کہ یہ اکاؤنٹ فیک ہے اور کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نجم سیٹھی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپکو یاد نہیں کہ آپ نے کچھ عرصہ پہلے وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ پر کس قسم کا کیچڑ اچھالا اور ذاتی حملے کئے تھے
 
Advertisement
Sponsored Link

Latest Blogs Featured Discussion