میرے پاس تم ہو کی نئی قسط پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
کل نشر ہونے والی قسط نمبر 18 کو بھی ناظرین نے دلچسپی سے دیکھا اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کرتے رہے
سویرا ندیم کی انٹری کے بعد مہوش کی بے دخلی اور شہوار کی گرفتاری کے بعد در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر صارفین نے اپنے اپنے انداز میں دلچسپ تبصرے کیے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے سویراندیم کو مین آف دی میچ دیدیا جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے مہوش کو مشورہ دیا کہ وہ دوبارہ امیر بننے کیلئے سلمان سے رابطہ کر جس کی وجہ سے دانش امیر ہوا
ڈرامہ کا ایک سین دلچسپ ہے جب جیل میں شہوار مہوش سے کہتا ہے کہ کون ہو تم؟ کیوں ملنے آئی ہو مجھ سے؟ ارے بھائی یہ کون ہے لے جاؤ اسے۔۔ میں اسے نہیں جانتا