فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بلاک کردیا ہے۔
جماعت اسلامی کے مطابق پیج کشمیریوں کی حمایت پر بند ہوا۔ جماعت اسلامی کا آفیشنل پیج 5 لاکھ سے زائد فالوورز پر مشتمل تھا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹویٹ کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ہزاروں ذاتی اکاؤنٹ اور پیجز کو بند کردیا گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیس بک کی ا س کھلم کھلا جانبداری و بھارت نوازی کا نوٹس لے اور فوری طور پر ان اکاؤنٹ اور پیجز کو بحال کیا جائے، ایسا نہ کرنے پر فیس بک کو پاکستان میں اپنے کاروبار سے روک دیا جائے۔فیس بک پاکستانی مارکیٹ سے اربوں ڈالر کما رہا ہے ،فیس بک کا ریجنل آفس بھارت کے شہر دہلی میں قائم ہے جہاں سے انڈین لابی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اکاؤنٹ کو بند کیا جارہا ہے جو مظلوم کشمیریوں کی حمایت کررہے ہیں۔