Doctors and lawyers should hug eachother and sort their differences out - LHC

such786

Senator (1k+ posts)
Raja basharat law minister of Punjab is also part of goon. This incident end will be like sahiwal incident because of law minister and judges.
 

peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)
لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلا سے کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔

1915401-lahorehighcourt-1576216084-824-640x480.jpg


لاہور ہائیکورٹ میں وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں گئے اور ان سےعدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی۔ اس پر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ان سے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی یہ میری ذمہ داری میں شامل ہے۔

عدالت نے احتجاجی وکلا کو مشورہ دیا کہ سینئراورنوجوان وکلاء پھولوں کے گلدستے لے کرپی آئی سی جائیں، وکلاء ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔

جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ کوئی وکیل کیسز کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے، لیکن مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے۔

انصاف بھاڑ میں جائے ڈاکٹر اور وکلاء ایک دوسرے سے گلے مل لیں☝??? لایور ہائی کورٹ
 

peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)
وکلاء ،عدالتوں اور پولیس کو ختم کر کے ان اداروں کا پیسہ عوام پر نئے لوگوں کو بھرتی کرنے پر لگایا جائے نئے اداروں سے یہ کام لیا جائے ہر جگہ رینجرز کے دفتر بنا کر اور حکومت لوکل لوگوں کی پنچایتیں بنائیں اور اس میں آرمی کے ریٹائرڈ اچھے ججز اچھےمیجرز،کرنلزاور بریگیڈیئر رینک کے آفیسرز کو شاملِ کر کے ان سے لوکل پنچایتیں بنائی جائیں ان پنچائیتوں سے عدالتوں کا کام لیا جائے اور رینجرز سے پولیس کی طرح کا کام لے کر اور اس میں ڈپٹی کمشنر اور لوکل اچھے لوگوں کو شامل کیا جائے اور لوگوں کو مقدمات کا فیصلہ کریں آپ لوگ دیکھیں گے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگوں کے مقدمات کا فیصلہ ہوگا اور لوگوں کو فوراً اور سستا انصاف ملے گا