Chunian murder case: Court sentences accused Sohail Shehzad to death

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

https://twitter.com/x/status/1206905049684807681
24568175_96019548.jpg


چونیاں: 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کے خلاف ایک کیس میں فیصلہ سنا دیا گیا۔ سانحہ چونیاں کے ملزم سہیل شہزاد کو تین بار سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے۔

چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم سہیل شہزاد کے خلاف اے ٹی سی جج محمد اقبال
نے فیضان رفیق قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ جس کے مطابق ملزم پر فیضان رفیق کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزم سہیل شہزادہ کو فیضان کے ساتھ زیادتی و قتل میں 3بار سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سانحہ چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کا نام سہیل شہزاد تھا جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں تھیں،ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے۔حکام کے مطابق ملزم نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے تھے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی گئی تھی۔



 
Last edited:

Colonel Blimp

Politcal Worker (100+ posts)
I'm surprised he's still alive and well in jail or perhaps in solitary confinement. If this were Mexico or another South American country his fellow inmates would've taken care of him by now.
 

HIDDEN

Minister (2k+ posts)
I'm surprised he's still alive and well in jail or perhaps in solitary confinement. If this were Mexico or another South American country his fellow inmates would've taken care of him by now.
You don't have any idea about Pakistani jails.. People say why they were even born when they are put in..

It's another matter that we have classes.. and I am sure he was confined in the lowest class..