Chaudhry Nisar refuses to take oath as MPA in Punjab Assembly

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

488140_54951668.jpg


لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔

چودھری نثار کے قریبی ذرائع نے لاہور نیوز کو بتایا کےان کے حلف اٹھانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، وہ لیگی قیادت اور رہنماؤں سے ملاقاتیں میں مصروف ہیں اور ان کے ساتھ رابطے ہیں۔

گزشتہ روز خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چودھری نثار پنجاب کی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں اور رواں ہفتے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو ں گے جبکہ حلف اٹھانے کے بعد ایک سے دو ہفتے میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے جہاں پنجاب کی اہم ذمہ داری پر مشاورت ہوگی۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چودھری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے جیپ کے نشان پربطورآزاد اُمیدوارکامیاب ہوئے، انہوں نے پی پی 10 سے 53 ہزار 145 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل الیکشن لڑ نے والے آزاد اُمیدوار نصیر الحسنین 22 ہزار 253 ووٹ حاصل کر سکے۔

چودھری نثار علی خان قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں سے ہار چکے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 63 سے چودھری نثار علی خان کے مقابلے میں کھڑے پی ٹی آئی کے اُمیدوار غلام سرور خان کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے غلام سرورخان 64301 ووٹ لے کر کامیاب ہوئےجبکہ آزاد امیدوار چودھری نثار 48497 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے سردار ممتاز خان 22475 ووٹ حاصل کر سکےتھے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی نشست این اے 59 سے بھی چودھری نثار علی خان ہار گئےتھے۔ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار غلام سرور خان نے حلقہ این اے 59 سے 89 ہزار 55ووٹ حاصل کیے جبکہ این اے 59 میں چودھری نثار علی خان نے 66 ہزار تین سو 69 ووٹ حاصل کیےتھے۔


Source
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
Is mai gherat ho tou ab is bat pe qaim rae or kya besharam qanoon hai is mulq ka aik bande ne 9 mah se halaf ni uthaya or ye chichore saala saal se awam ko jamhuriyat samjha rahe hain
 

baichanrooh

Councller (250+ posts)
kia iskay halkay may kuttay billay hain ya insaan hain jinhoon nay isko vote dia kisliay dia half na lainay kay liay ya assembley may jakar unkay liay kuch karnay kay liay ya shaid wo sarey 53 hazar wazeefa khowar they is chaudhrey kay what a county who gives him the right not to take oath he should be de seated and new elections should be announced on that seat so someone can be in the assembley to do something or atleast fart.
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
yea EC us halqe main dobara election kyun nahin kar wata ? there is no MPA from that area even after 1 year now ... yea tu us halqe ke logon ke sath zulm hai.
 

Galaxy

Chief Minister (5k+ posts)
This man is a hypocrite and totally incompetent to run any ministry.This is beyond my thinking why PTI want him to join the party.
 
Last edited:

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Why are the ECP not declaring new elections in his contituency? The guy is clearly not interested in doing the job for his voters so let someone else contest and take over.
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
اب وہ لوگ کیا کریں گے جو چودھری نثار کو وزیر اعلیٰ بنتا دیکھ رہے تھے؟

ویسے چودھری نثار اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ اگر وہ حلف نہیں اُٹھاتے تو استعفیٰ دے دے۔ یہ کیا کہ نہ استعفیٰ دینا ہے اور نہ حلف اُٹھانا ہے۔