Chairman FBR shares details of meeting with UAE officials over Iqama issue during press conference

Amin Khan 1

Chief Minister (5k+ posts)

چیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اقامے کے غلط استعمال پر یو اے ای حکام سے بات ہوئی ہے ، اقامہ کو ٹیکس بچانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔ یو اے ای حکام سے اقامہ پالیسی تبدیل کرنے کو نہیں کہا گیا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان جب سی آر ایس کے تحت معلومات مانگتا ہے تو وہ ہمیں نہیں دیتے۔

شبر زیدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام سے میٹنگ میں پاکستانیوں کے اقامہ کے غلط استعمال کا معاملہ اٹھایا ہے۔


انہوں نے کہاکہ یو اے ای حکام سے دو اہم معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، جس میں سی آر ایس سسٹم اور دبئی لینڈ اتھارٹی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل چیئرمین ایف بی آر نے بیان دیا تھا کہ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ جلد جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات دے گا۔

 
Last edited by a moderator: